ہائی ویز اور موٹر ویز پرعمارتوں کے مالکان سے پراپرٹی ٹیکس وصولی کا فیصلہ

0
394

لاہور:

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے ہائی ویز اور موٹر ویز پرعمارتوں کے مالکان سے پراپرٹی ٹیکس وصولی کا فیصلہ کرلیا۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے40 ہزار کلومیٹر طویل وفاقی و صوبائی ہائی ویز اور موٹر ویز کے دونوں سائیڈ کے فرنٹ پر قائم7 لاکھ سے زائد عمارات کے مالکان سے پراپرٹی ٹیکس وصولی کیلیے رولز تیار کر لیے ہیں جس میں ڈپٹی کمشنر ز کی جانب سے اراضی کی قیمتوں (ڈی سی ریٹس) کو بنیاد بنایا گیا ہے۔

کسی عمارت کے کل زمینی رقبے کی اس علاقے کیلئے طے کردہ ڈی سی ریٹ کے مطابق قیمت نکالی جائے گی اور پھر اس کا ایک فیصد نکالا جائے گا۔ زمین پر موجود عمارت (سٹریکچر ویلیو)کی عمارتی قیمت کا2 فیصد لیا جائے گا اور پھر اس تین فیصد کے مجموعہ کا پانچ فیصد پراپرٹی ٹیکس کے طور پر وصول کیا جائے گا۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here