پاکستان اور سری لنکا کا پہلا ون ڈے بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

0
234

کراچی:

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بارش کی وجہ سے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ متاثر ہوسکتا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کراچی میں موسم کی صورتحال کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ سسٹم سے بارش کا آج آخری روز ہے، کل سے بارش کا سلسلہ تھم جائے گا البتہ آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ گزشتہ پانچ روز کی طرح مختلف علاقوں میں آج سہہ پہر میں ہلکی اور تیز بارش ہوگی اور بارش کے سبب پاکستان اور سری لنکا کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والا پہلا ایک روزہ میچ بھی متاثر ہوسکتا ہے۔

 

واضح رہے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ آج نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جب کہ آئی لینڈرز 2009 کے بعد پہلی بار کراچی میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here