عمرقید کی مدت کا تعین: سپریم کورٹ کا7رکنی لارجر بینچ قائم

0
475

عمرقید کی مدت کا تعین: سپریم کورٹ کا7رکنی لارجر بینچ قائم

عمرقید کی مدت کا تعین: سپریم کورٹ کا7رکنی لارجر بینچ قائم
شیئرٹویٹ
نمائندہ ایکسپریس 4 گھنٹے پہلے

شیئرٹویٹشیئرای میلتبصرےمزید شیئر

چیف جسٹس نے عمر قید کے تعین کے متعلق ازخود نوٹس ایک کیس کی سماعت کے دوران لیا تھا۔ (فوٹو: فائل)

اسلام آباد: عمرقید کی مدت کے تعین کیلیے سپریم کورٹ کا 7رکنی لارجربینچ تشکیل دے دیا گیا۔

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس منظوراحمد ملک، جسٹس طارق مسعود، جسٹس فیصل عرب، جسٹس مظہرعالم میاں خیل، جسٹس سجاد علی شاہ اورجسٹس قاضی امین احمد پر مشتمل لارجر بینچ 2 اکتوبر کو معاملے کی سماعت کرے گا، اٹارنی جنرل، صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز اورپراسیکیوٹرجنرل کو نوٹسزجاری کر دیے گئے ہیں۔

لارجر بینچ فیصلہ کرے گا کہ عمر قید کی مدت 25 سال ہو گی یا تا حیات۔ چیف جسٹس نے عمر قید کے تعین کے متعلق ازخود نوٹس ایک کیس کی سماعت کے دوران لیا تھا۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here