پی سی بی نے آئرلینڈ کو دورہ پاکستان کیلیے باضابطہ مدعو کرلیا

0
697

لاہور:

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اگلے سال آئرلینڈ کو پاکستان کا دورہ کرنے کے لیے باضابطہ مدعوکرلیا۔

پی سی بی ترجمان نے کرکٹ آئرلینڈ کو باقاعدہ  خط لکھے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں دونوں بورڈز کے درمیان باقاعدہ رابطہ ہوچکا ہے، ٹور کی تفصیلات دونوں ٹیموں کی بین الاقوامی کرکٹ میں مصروفیات دیکھ کر طے کی جائیں گی اور آئرلینڈ کرکٹ بورڈ کا جواب آنے کے بعد دورے کی تفصیلات طے کی جائیں گی۔

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان سیریز فیوچر ٹور پروگرام کا حصہ نہیں لیکن یقین ہے کہ جلد مزید پیشرفت ہوگی، دسمبر میں سری لنکا نے پاکستان میں ٹیسٹ میچز کھیلنے کا زبانی طورپر بتا دیا ہے تاہم ابھی تک آفیشل کنفرمیشن کا انتظار ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 11 دسمبر سے راولپنڈی اور دوسرا 19 دسمبر سے کراچی میں شیڈول ہے۔ لنکن بورڈ کی جانب سے میچز کے مقامات کی منظوری دی جاچکی ہے تاہم تاریخوں پر ابھی باقاعدہ تصدیق ہونا باقی ہے، رواں ہفتے سری لنکا بورڈ کی جانب سے باضابطہ منظوری دی جاسکتی ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here