رکشہ ڈرائیورکی گائیگی نے مہوش حیات پر سحر طاری کردیا

0
286

کراچی:

کراچی کے رکشہ ڈرائیور نے شہنشاہ غزل مہدی حسن کا گیت گا کر مہوش حیات پر سحر طاری کردیا۔

سماجی کام ہوں یا کسی کی حوصلہ افزائی تمغہ امتیاز کی حامل اداکارہ مہوش حیات ہر دم ہر وقت دوسروں کی رہنمائی کے لئے تیار رہتی ہیں اور اکثر سوشل میڈیا پر پاکستان کے چھپے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کے لئے پیش پیش رہتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ رکشہ ڈرائیور کی مسحوکن آواز کی تعریف کنے بنا نہیں رہ سکیں۔

فیضان لاکھانی نامی سوشل میڈیا صارف کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں انہوں نے کراچی کی سڑکوں پر رکشہ چلانے والے ایک ڈرائیور کی آواز کو دنیا کو دکھایا۔ ویڈیو میں رکشہ ڈرائیور نہایت ہی خوبصورت آواز میں شہنشاہ غزل مہدی حسن کا مشہور زمانہ گیت ’زندگی میں تو سب ہی پیار کیا کرتے ہیں‘ گا رہے ہیں۔

رکشہ ڈرائیور کی گلوکاری کو سن کو یہ کوئی نہیں کہ سکتا کہ یہ آواز ایک عام سے شخص کی ہے لیکن جس خوبصورت انداز سے رکشہ ڈرائیور نے گلوکاری کی وہ قابل تعریف ہے یہی وجہ ہے کہ ان کی آواز نے مہوش حیات کو بھی داد دینے پر مجبور کردیا ہے۔

مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رکشہ ڈرائیور کی آواز کی تعریف کرتے ہوئے اسے مسحور کن قراردیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: مہوش حیات کی آوازمیں ’آج جانے کی ضد نہ کرو‘ کے مداح دیوانے ہوگئے

دوسری جانب رکشہ ڈرائیور قاسم نے بھی اپنی گلوکاری کے حوالے سے بتایا کہ وہ کلاسیکی موسیقار بننا چاہتے تھے لیکن غربت اُن کی راہ میں آڑے آگئی اور پیٹ بھرنے کے لئے رکشہ چلانے پر مجبور کردیا۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here