شام سے ابوبکر البغدادی کی بڑی بہن گرفتار

0
97

دمشق:

شام میں ترک فوج نے کارروائی کرتے ہوئے شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ (داعش) کے سابق سربراہ ابوبکر البغدادی کی بڑی بہن کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترک حکام نے بتایا کہ شام کے صوبے حلب کے علاقے اعزاز میں ترک فوج نے چھاپہ مار کر 65 سالہ رسمیہ عواد کو حراست میں لے لیا۔ رسمیہ عواد ایک ٹرک میں اپنے شوہر، بہو اور 5 بچوں کے ساتھ رہتی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کیخلاف امریکی آپریشن کی ویڈیو جاری

ترک حکام کا کہنا ہے کہ رسمیہ عواد سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے اور ان سے دولت اسلامیہ کے بارے میں بہت سی معلومات مل سکتی ہیں جن میں داعش کی اندر کی معلومات بھی شامل ہوسکتی ہیں۔

ابوبکر البغدادی کے 5 بھائی اور کئی بہنیں ہیں جن میں سے یہ معلوم نہیں کہ کتنے زندہ ہیں۔ حلب کے علاقے اعزاز پر گزشتہ ایک ماہ سے ترکی کا کنٹرول ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی اسپیشل فورسز نے شمالی شام میں آپریشن کرتے ہوئے داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی، دو بیویوں اور 3 بچوں سمیت متعدد عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا تھا۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here