لکی مروت میں بچوں کے کبڈی میچ کے دوران فائرنگ، 2 بچوں سمیت 3 افراد قتل

0
105

لکی مروت میں کبڈی میچ کے دوران پرانی دشمنی پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق اور 4 بچے زخمی ہوگئے۔  

ایکسپریس نیوز کے مطابق لکی مروت کے علاقے بخمل احمدزئی کے قریب خان کلی میں بچوں کے کبڈی میچ کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق خان کلی میں بچوں کا کبڈی میچ جاری تھا کہ مخالف گروپ نے پرانی دشمنی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جب کہ 7 بچے زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا تاہم 2 بچے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں 5 اور 8 سال کے 2 بچے بھی شامل ہیں جن کی شناخت رضوان، افنان اور جرار کے ناموں سے ہوئی، واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور فائرنگ کرنے والے افراد کی تلاش شروع کردی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here