اسلام آباد / کراچی:
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے تحفظات دور اور مطالبات پورے ہوں گے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایم کیوایم کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی سے رابطہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ایم کیوایم کے تمام تحفظات دور کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خالد مقبول صدیقی نے اپنے تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھ دیے، جس پر وزیراعظم نے کہا کہ ایم کیو ایم کے مطالبات پورے کئے جائیں گے، وزیراعظم نے ملاقات اور مزید بات چیت کے لئے خالد مقبول صدیقی کو اسلام آباد طلب کرلیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین نے بھی خالد مقبول صدیقی سے رابطہ کیا، تحریک انصاف اور ایم کیو ایم وفد کے درمیان ملاقات جلد ہوگی۔