ٹی20 ورلڈ کپ میں ٹیموں کی تعداد 20 کرنے پرغور

0
108

دبئی:

ٹی 20 ورلڈ کپ میں ٹیموں کی تعداد 16 سے 20 کرنے کی تجویز بھی سامنے آگئی، آئی سی سی 2023 سے شروع ہونے اگلے دورانیے میں ٹیموں کی تعداد بڑھانے پر غور کررہی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اپنے اگلے نشریاتی سائیکل 2023 سے 2031 کے درمیان جہاں 4 روزہ ٹیسٹ کی متنازع تجویز پر غور کرنے کیلیے تیار ہے، وہیں اب یہ معلوم ہواکہ ورلڈ باڈی نئے دورانیے میں اپنے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھی ٹیموں کی تعداد 20کرنے کا بھی جائزہ لے رہی ہے۔ اس وقت مختصر ترین فارمیٹ کے میگا ایونٹ میں ٹیموں کی تعداد 16 ہے، جس میں سے آدھی ٹاپ رینکنڈ سائیڈز براہ راست مین راؤنڈ کا حصہ بنتی ہیں جبکہ باقی کے درمیان کوالیفائنگ اسٹیج پر مقابلہ ہوتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اگر ٹیموں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا تو ایک آپشن اب کو ایک ہی اسٹیج پر ساتھ کھلاتے ہوئے5، 5 سائیڈز کے 4 گروپس میں تقسیم کرنے کا ہے، ٹاپ ٹیمیں پھر سیمی فائنل میںکھیلیں گی جبکہ دوسرا آپشن موجودہ طرز پر نئی ٹیموں کو بھی کوالیفائنگ اسٹیج پر شامل کرنے کا ہے۔ آئی سی سی کرکٹ کو امریکا جیسے بڑے ملک میں فروغ دینے کا خواہاں اور ٹیموں میں اضافے کا مقصد امریکی ٹیم کو ایونٹ میں شرکت کا موقع فراہم کرنا ہے۔

 

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیاکہ آئی سی سی ٹی 20 اور ون ڈے فارمیٹ میں منتخب  ٹیموں کے درمیان چیمپئنز ٹرافی اسٹائل کے ایونٹس شروع کرنے پر بھی غور کررہی ہے،اگلی میٹنگز مارچ میں شیڈول ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here