میدان میں داخل ہوکر شکیب کو پھول پیش کرنے والا شائق گرفتار

0
283

چٹاگانگ:

ٹیسٹ میچ کے دوران میدان میں داخل ہوکر شکیب الحسن کو پھول پیش کرنے والے شائق کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

افغانستان کی اننگز کے دوران فیصل احمد نے سیکیورٹی حکام کو پریشان کرکے رکھ دیا اور آل راؤنڈر بھی خوف زدہ ہوکر امپائر کے پاس بھاگ گئے لیکن بعد ازاں انھیں صورتحال کا اندازہ ہوگیا۔

بنگلادیشی کرکٹ بورڈ کے سیکیورٹی افسر حسین امام کا کہنا ہے کہ تماشائی کو اس حرکت پر پولیس کے حوالے کردیا گیا جو اس کیخلاف کارروائی کرے گی۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here