سونے کی لمبی اڑان؛ فی تولہ قیمت میں 1950 روپے کا اضافہ

0
573

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 42 ڈالر اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1950 روپے کا اضافہ ہوا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سونے کی قیمت کو ایک بار پھر پر لگ گئے، اور ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں ایک ہی دن میں بالترتیب 1950 روپے اور 1671 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 42 ڈالر بڑھی اور عالمی بازار میں فی اونس سونا 1638 ڈالر کا ہوگیا، قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، لاہور، ملتان، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 94 ہزار 100  روپے جب کہ دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 80  ہزار 675 روپے پر پہنچ گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here