اسلام آباد:
قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی(ایکنک) نے ٹرانسپورٹ، پاور و انفرا اسٹرکچراور سماجی شعبہ سمیت دیگر شعبوں کیلیے مجموعی طور پر597 ارب روپے سے زیادہ مالیت کے 7 منصوبوں کی منظوری دیدی ہے۔
ایکنک نے ٹرانسپورٹ، پاور و انفرا اسٹرکچراور سماجی شعبہ سمیت دیگر شعبوں کیلیے مجموعی طور پر597 ارب روپے سے زیادہ مالیت کے 7 منصوبوں کی منظوری دیدی ہے جبکہ511 ارب روپے مالیت کا داسو پن بجلی منصوبہ منظورکرلیاگیا،کراچی ییلولائن بس منصوبے اور پشاور طورخم اقتصادی راہداری منصوبوں کی منظوری دیدی گئی۔
گزشتہ روز (بدھ) مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت ایکنک کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، اجلاس میں ایکنک نے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے فیزون کی منظور دیدی، منصوبے کے فیزون پر 511 ارب روپے لاگت آئیگی جب کہ اراضی کی خریداری کے لیے 36 ارب روپے کی لاگت آئیگی۔
ایکنک نے 61 ارب 43 کروڑ روپے مالیت کا یلیولائن ریپڈ بس منصوبے کی منظوری دیدی، منصوبے کے تحت لانڈھی اور نمائش کے درمیان 21کلو میٹر ریپیڈ بس منصوبہ شروع کیاجائیگا، منصوبے کے لیے ورلڈبینک معاونت فراہم کریگا۔ ایکنک نے پشاور طورخم اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت موٹروے کی تعمیرکا منصوبہ منظورکر لیا۔