کیماڑی واقعہ؛ متاثرین میں اینٹی باڈیز کی زائد مقدار سے ری ایکشن ہوا، رپورٹ

0
105

کراچی: کیماڑی واقعے کے حوالے سے جاری کی جانے والی رپورٹ کے مطابق نمونوں میں عام صنعتی زہریلے مادّے کی علامات نہیں ملیں تاہم بھجوائے گئے خون کے نمونوں میں ’’امیونو گلوبلین‘‘ کی مقدار انتہائی حد سے بھی بہت زیادہ پائی گئی ہے۔

جامعہ کراچی کے سائنسدانوں نے کراچی کے علاقے کیماڑی اور اس سے ملحقہ محلوں میں مبینہ طورپرکسی نامعلوم گیس کے اخراج اوراس سے ہلاکتوں کے حوالے سے تفصیلی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی ہے جس میں دعویٰ کیاگیاہے کہ انٹرنیشنل سینٹرفار کیمیکل اینڈ بایولوجیکل سائنسز کوملنے والے خون اورپیشاب کے نمونوں (samples )کے تجزیے سے نمونوں میں عام صنعتی زہریلے مادّے کی علامات نہیں ملیں تاہم بھجوائے گئے خون کے نمونوں میں ’’امیونو گلوبلین‘‘ Immunoglobulin E (IgE)کی مقدار انتہائی حد سے بھی بہت زیادہ پائی گئی ہے۔

خون میں Immunoglobulin E (IgE)کی ریفرنس مقدار 100 IU/mLہوتی ہے جبکہ بعض مریضوں کے خون کے نمونوں میں مقداراس کا ’’الرجنس لیول‘‘1000 یااس سے بھی اوپرتھا۔ ’’ایکسپریس‘‘سے بات چیت کرتے ہوئے متعلقہ سائنسدان ڈاکٹرشکیل احمد نے یہ بھی انکشاف کیاہے کہ ان کی مشترکہ ٹیم کوکراچی پورٹ پرسوائے سویابین اورلنڈے کے کپڑوں کے کنٹینرزکے علاوہ دیگرکسی بھی پروڈکٹ تک رسائی نہیں دی گئی۔

 

’’ایکسپریس‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے جائے وقوعہ کا دورہ کرنے اورخون وپیشاب کے نمونوں پرتحقیق کرنے والے سائنسدان ڈاکٹرشکیل احمد نے بتایاکہ ہم نے ہم نے رات 2 بجے سے فجرکے وقت تک اس علاقے کادورہ کیا اورشواہد جمع کیے۔ ہم نے بین الاقوامی ماہرین کے ساتھ ایک جامع فارنسک تفتیش کی سفارش کی ہے۔

ڈاکٹرشکیل نے ’’ایکسپریس‘‘کے سوال پر مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ امریکی جہلاز پر فوسفین سے فیومیگیشن کرانے کی جواطلاعات تھی اس جہاز کو امریکا سے روانگی کے وقت8جنوری کوفیومیگیٹ کیا گیا تھا، یہ جہاز 16فروری کو کوپاکستان پہنچا۔ فوسفین تقریباً 40 روز تک نہیں رہ سکتا، مزیدبرآں لنڈے کے کپڑوں پرمیتھائل برومائڈ کا اسپرے درست نہیں تھا، لنڈے کے کپڑے کنٹینر سے باہربھی موجودتھے، ہم نے انھیں چیک کیا تو ان میں مذکورہ گیس نہیں پائی گئی۔

واضح رہے کہ جامعہ کراچی کے انٹرنیشنل سینٹرفار کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر اقبال چوہدری کے دستخط سے جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مریضوں کے خون اورپیشاب کے نمونوں کے کیمیکل اوربایولوجیکل تجزیے میں عام صنعتی زہریلے مادوں (methyl bromide, phosphine,hydrogen sulfide) کی موجودگی کے شواہد نہیں ملے جبکہ خون کے نمونوں میں Immunoglobulin E (IgE) اینٹی باڈیزکی انتہائی مقدار سامنے آئی ہے جس سے ان مریضوں کے جسم میں خطرناک allergic reactionsہوئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here