بدین میں مسافرکوچ الٹنے سے 8 مسافرجاں بحق

0
142

بدین:

مورجھر کے قریب تیزرفتار مسافرکوچ الٹنے سے 8 مسافر جاں بحق جب کہ 35 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق بدین میں مورجھرکے قریب کراچی جانے والی تیزرفتارمسافرکوچ الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 8 مسافرجاں بحق جب کہ 35 زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر کوچ مٹھی سے کراچی جا رہی تھی اورزخمیوں اورلاشوں کو سول انڈس اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

جاں بحق ہونے والوں سے میں 4 افراد کی شناخت ڈرائیورمانو، کنڈیکٹررمضان، مسماة زینب اورعبدالله کے نام سے کی گئی ہے۔ جاں بحق ڈرائیوراورکنڈیکٹرکا تعلق میانوالی سے ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here