گیس شارٹ فال کم کرنے کیلئے آرایل این جی کی فراہمی شروع کردی، سوئی سدرن

0
67

کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی نے وفاقی حکومت کی ہدایت پر گیس شارٹ فال کم کرنے کے لیے آرایل این جی کی فراہمی شروع کردی ہے اور ترجمان کا کہنا ہے کہ  بحرانی حالات کے باوجود کے الیکٹرک کو گیس بحال رکھی گئی ہے۔

ترجمان ایس ایس جی سی نے بتایا کہ کے الیکڑک کو 190 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی جارہی ہے۔ گیس شارٹ فال 150 سے کم ہوکر 100 ایم ایم سی ایف ڈی پر آگیا ہے۔

ایس ایس جی سی کے مطابق سنجھورو، سجاول اور زرگون سالانہ مرمت کیلے 15 روز کیلے بند تھی۔ گیس فیلڈ سے گیس کی ترسیل مکمل طور پربند ہوگئی تھی۔ فنی خرابی کی سبب بند ہونے والی 3 گیس فیلڈز بحال ہوچکی ہیں۔ ان  فیلڈز سے اب گیس کی فراہمی بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔

 

ترجمان نے بتایا کہ  ایل این جی گیس سسٹم میں شامل ہونے سے لاین پیک کی صورتحال بہترہوئی ہے۔ 100 ایم ایم سی ایف ڈی آر ایل این جی سوئی گیس سسٹم میں شامل کردی گئی ہے۔  وفاقی حکومت کی ہدایت پرگیس شارٹ فال کم کرنے کیلئے آرایل این جی فراہم کی جارہی ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here