سندھ حکومت احساس پروگرام کے12ہزارمیں سےایک ہزارروپےکھاگئی، فیصل واوڈا

0
99

کراچی:

وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت احساس پروگرام کے 12 ہزار میں سے ایک ہزار روپے کھاگئی۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ ایئرکنڈیشنڈ روم میں بیٹھ کر باتیں کررہے ہیں، وہ صرف بیانات دے رہے ہیں، صرف بیانات سے کچھ نہیں ہوگا، سندھ حکومت کا کوئی وزیر اپنے حلقے میں نظر نہیں آتا، وزرا کو چاہیے سڑکوں پر نظر آئیں، 35 سال سے ووٹ لینے والے کہیں نظرنہیں آرہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم کورونا کو روکنے اور سندھ حکومت پھیلانے میں مصروف ہے، نااہلی کےباعث سندھ میں کورونا وائرس پھیل رہا ہے، راشن کیلئے سندھ کا ڈھائی ارب روپے کا بجٹ کہاں گیا؟ سندھ حکومت 70لوگ نہیں سنبھال سکتی،7لاکھ کیسے سنبھالےگی؟ عوام کو پیار سے سمجھانے پر سیکیورٹی اداروں کا مشکور ہوں۔

 

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اندرون سندھ کی صورتحال انتہائی تکلیف دہ ہے، سندھ میں کہیں راشن چوری اور کہیں حکومتی رٹ نہیں، سندھ حکومت احساس پروگرام کے 12 ہزار میں سے ایک ہزار روپے کھا گئی۔ سندھ کے ساتھ نااہلی اور غنڈاگردی نہیں چلے گی، یہی صورتحال رہی تو ہم مجبور ہوجائیں گے، زیادتی نہیں ہونے دیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here