کراچی میں آج رات اور کل صبح بوندا باندی کا امکان

0
108

راچی:

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج رات اور کل صبح بوندا باندی کا امکان ظاہر کردیا۔

گرمی کے ستائے شہریوں کے لیے خوشخبری ہے محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج رات اور کل صبح بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا ہے جس کے بعد موسم خوشگوار ہونے کی امید کی جارہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج موسم جزوی ابر آلود رہے گا جب کہ آج کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ جنوب مغربی سمت سے ہواؤں کی رفتار 10 ناٹیکل مائل ہے جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 51 فیصد ہے۔

 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد کا موجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ اور کم سے کم درجہ حرارت31.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

شیئر

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here