پاکستان ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ اگر کارکردگی نہ دکھا سکا تو خود ہی عہدہ چھوڑ جاؤں گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ بطور بولنگ کوچ 3 سالہ معاہدہ رکھنے والے سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ ایک سال بعد اپنی کارکردگی کا جائزہ لوں گا، اگر محسوس کیا کہ اپنی ذمہ داریوں سے انصاف نہیں کرپارہا تو خود ہی استعفی دیدوں گا، کچھ اہداف مقرر کیے ہیں، ان کو حاصل کرنا ہے، صرف اس لئے عہدے سے چپکا نہیں رہوں گا کہ میرا معاہدہ 3 سال کا ہے۔