عالمی بکی گروہ کے ملزم کوکلین چٹ دینے پر عدالت برہم

0
101

کراچی:

مقامی عدالت نے پاکستان سپر لیگ 2020 میچ فکسنگ سے متعلق ایف آئی اے نے بین الاقوامی بکی گروہ سے تعلق رکھنے والے ملزم فیصل چٹا کو کلین چٹ دینے پر تفتیشی افسر پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے چالان مسترد کردیا۔

عدالت نے تفتیشی افسر ایف آئی اے فرید احمد خان کیخلاف کارروائی کی ہدایت کردی، کراچی کی بینکنگ عدالت کے روبرو پاکستان سپر لیگ2020 میچ فکسنگ سے متعلق پی ایس ایل میں منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنائسنگ کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی، ایف آئی اے نے بین الاقوامی بکی گروہ سے تعلق رکھنے والے ملزم فیصل چٹاکوکلین چٹ دیدی، ایف آئی اے تفتیشی افسر کے بدلتے موقف پر عدالت برہم ہوگئی۔

عدالت نے ایف آئی اے کا پیش کردہ چالان مسترد کر دیا، عدالت نے ایف آئی اے تفتیشی افسر پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا، عدالت نے ملزم محمد فیصل عرف چٹا کو مقدمے سے نکالنے کی استدعا مسترد کر دی، عدالت نے ڈائریکڑ ایف آئی اے کو شفاف تحقیقات کرنے کا حکم دیدیا، تفتیشی افسر نے سابقہ بیان دیا تھا کہ محمد فیصل عرف چٹا کیخلاف اہم شواہد موجود ہیں۔

 

موجودہ بیان میں تفتیشی افسر نے کہا کہ محمد فیصل عرف چٹا کیخلاف کوئی شواہد نہیں، عدالت نے تفتیشی افسر ایف آئی اے فرید احمد خان کیخلاف کارروائی کی ہدایت کردی، مقدمے میں مریندر کمار، نریش کمار، محمد فیصل عرف بوفیلا، احمد الرمغان، حنیف شیخ، محمد گرفتار ہیں جبکہ جبار امین، آفتاب احمد عرف عاطف ڈالر، وقاص عرف پرنس ، طلحہ صدیقی ،نعمان علی نے ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔

پی ایس ایل2020میں بکیوں نے معروف کرکٹر سے بھی رابطہ کیا تھا، دبئی اور بین الاقوامی بکیوں کے گروہ نے پاکستان کی بدنامی کا پلان بنایا تھا، ایف آئی اے نے ملزمان کے قبضے سے موبائل فونز اور اہم شواہد حاصل کیے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here