لاک ڈاؤن ؛ انٹرنیٹ کے استعمال میں 15 فی صد اضافہ

0
107

اسلام آباد:  کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ملک بھر میں ہونے والےلاک ڈا ؤن کی وجہ سے پاکستان میں انٹرنیٹ کے استعمال میں 15 فی صد اضافہ ہوگیا ہے۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ  پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو ٹیلی کام آپریٹرز کے ذریعے حاصل کی جانے والی معلومات کے مطابق تعلیمی اداروں اور  کاروباری مراکز کی آن لائن سرگرمیوں میں اضافے، مختلف اداروں اور تنظیموں کی ’’گھر سے دفتری امور کی انجام دہی” کی پالیسی کی وجہ سے گزشتہ ہفتے انٹر نیٹ کے استعمال میں 15 فی صد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ  ملک میں انٹرنیٹ کی ضروریات کے اعتبار سے انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے کی صلاحیت اطمینان بخش ہے۔  پی ٹی اے اس مشکل وقت میں صارفین کو تیز رفتار اور موثر ٹیلی کام خدمات کی دست یابی یقینی بنانےکے لیے انٹرنیٹ کے استعمال کا جائزہ لے رہی ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here