پنجاب میں مخصوص دکانوں کو ہفتہ بھر 24 گھنٹے کھلے رہنے کی اجازت

0
113

لاہور:

صوبائی کابینہ کی سفارشات کی روشنی میں مختلف کاروباروں کے اوقات کار میں ترمیم کردی گئی جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق لاہور سمیت صوبے بھر میں بیکریاں اور دودھ دہی کی دکانیں ہفتہ بھر 24 گھنٹے کھلی رہ سکیں گی، چکن اور گوشت کی دکانوں کو ہفتے بھر صبح 9 سے شام 7 بجے تک کھلے رہنے کی اجازت ہوگی۔

کیپٹن (ر) محمد عثمان نے بتایا کہ بیکریوں اور دودھ کی دکانوں سمیت تمام کاروباری جگہوں پر ایس او پیز پر عمل کرنا لازم ہوگا۔ نوٹیفیکیشن کا اطلاق فی الفور ہو گا جو تاحکم ثانی لاگو رہے گا، تمام کاروباری حضرات ذمہ دارانہ رویہ اپنا کر کورونا کا پھیلاؤ روکنے میں حکومت کی مدد کریں۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here