کراچی میں رہائشی عمارت گر گئی، خاتون جاں بحق اور 4 زخمی

0
85

کراچی:

لیاری کے علاقے کھڈا مارکیٹ میں عمارت گر گئی جس کے ملبے سے ایک خاتون کی لاش نکال لی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ عمارت گرنے سے علاقے میں بھگدڑ مچ گئی اور خوف و ہراس کی فضا پھیل گئی۔ گنجان آباد علاقہ ہونے کے باعث ریسکیو ورکرز کو مشکلات کا سامنا ہے تاہم امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔

نمائندہ ایکسپریس کے مطابق علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ منہدم ہونے والی عمارت میں متعدد خاندان آباد تھے۔ مبلے سے جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش نکال کر اسپتال منتقل کی جاچکی ہے۔  جب کہ متعدد افراد کےک ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

 

ایس ایس پی سٹی مقدس حیدر کے مطابق عمارت خستہ حال ہو جانے کی وجہ سے مکینوں کو نوٹس دیے گئے تھے اور اتوار کو  دن  عمارت میں ایک اور دراڑ آنے کے باعث بھی کئی گھر خالی ہوگئے تھے۔ عینی شاہدین اور علاقہ مکینوں  مطابق بعض فلیٹ خالی ہونے کے باوجود عمارت میں متعدد خاندان رہایش پذیر تھے۔ امدادی کارروائی کے لیے موقعے پر ریسکیو ٹیموں  کے  رینجرز اور پولیس کے دستے بھی پہنچ چکے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گنجان آبادی اور تنگ راستے ہونے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات درپیش ہیں۔ ملبہ ہٹانے کے لیے بھاری مشینری درکار ہے تاہم تنگ راستوں کے باعث مشینری کے جائے حادثہ پر پہنچنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ ریسکیو کے مطابق بھاری مشینری کے ذریعے عمارتوں کا ملبہ ہٹانے کا کام شروع کیا جاچکا ہے۔

ترجمان کے مطابق وزیرا علیٰ سندھ مراد علی شاہ نے  امدادی کارروائی اور تحقیقات کی ہدایت جاری کردی ہے۔ انہوں نے کمشنر کراچی کو فوری طور پر جائے حادثہ پر آپریشن شروع کرنے کے احکامات بھی دے دیے ہیں۔

6 ماہ کے دوران عمارت گرنے کا تیسرا واقعہ

شہر میں گذشتہ 6 ماہ کے دوران عمارت گرنے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔اس سے قبل گلبہار اور ٹمبر مارکیٹ میں رہائشی عمارتوں کے واقعات پیش آئے تھے۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق بیشتر مخدوش عمارتیں ضلع جنوبی میں واقع ہیں اور اتھارٹی شہر میں 250 سے زائد عمارتوں کو مخدوش قرار دے چکی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here