ادکارہ ہانیہ عامر کے بعد گلوکار عاصم اظہر نے بھی اپنے تعلق پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ
ہمارا تعلق ایک لیبل سے بڑھ کر ہے۔
گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ ہانیہ عامر کو شوبز انڈسٹری کی دیگر جوڑیوں کی طرح بہت پذیرائی ملی تھی یہاں تک کہ دونوں کی شادی کی خبریں بھی گردش کررہی تھیں اور وہ دونوں فیشن شو سمیت ہر ایونٹ پر ایک ساتھ ہی دکھائی دیتے تھے تاہم اب دونوں نے راہیں جدا کرلی ہیں جس کا اعتراف خود ادکارہ نے کیا۔
اداکارہ ہانیہ عامر نے گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے گلوکار عاصم اظہر سے تعلق کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم لوگ ایک ساتھ نہیں البتہ ہمارے درمیان صرف اور صرف دوستی کا تعلق ہے۔
اداکارہ کے اس اعترافی بیان کے بعد گلوکار عاصم اظہر بھی خاموش نہ رہے اور انہوں نے اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک طویل پیغام جاری کیا۔