حلیمہ کی جگہ انجلینا جولی کو پی ایس ایل کا ایمبیسیڈر بنائیں، یاسر حسین

0
158

کراچی:

اداکار یاسر حسین نے پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر ترک اداکارہ اسریٰ بلجک کی جگہ ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کو بنانے کی تجویز دے دی۔

یاسر حسین کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کے ان فنکاروں میں ہوتا ہے جو ابتدا ہی سے ترک ڈراما ’’ارطغرل غازی‘‘ کو پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل پر نشر کرنے کے مخالف ہیں۔

چند روز قبل جب معروف پاکستانی موبائل کمپنی نے ترک اداکارہ اسریٰ بلجک (حلیمہ سلطان) کو اپنا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا تھا تو یاسر حسین نے پاکستانی فنکاراؤں کی جگہ ایک غیر ملکی اداکارہ کو ایمبیسیڈر بنانے پر شدید تنقید کی تھی۔ اور اب انہوں نے اسریٰ بلجک کو پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کرنے کی بھی مخالفت کردی ہے۔

یاسر حسین کی جانب سے ترک ڈرامے اور ترک فنکاروں پر کی جانے والی تنقید نے سوشل میڈیا پر بھی ایک طوفان کھڑا کردیا ہے۔ اس حوالے سے وی جے انوشے اشرف نے یاسر حسین سے حال ہی میں انسٹاگرام پر بات کی اور ان سے ترک ڈرامے اور ترک فنکاروں کی مخالفت کرنےکی وجہ پوچھی تو یاسرحسین نے کہا موبائل کمپنی کی برانڈ ایمبیسیڈر بن کر ترک اداکارہ نے جو پیسے کمائے دراصل ان  پیسوں پر ہماری اداکاراؤں کا حق ہے۔

یاسر حسین نے  کہا ترک اداکارہ پاکستان آئے، یہاں ایک سال کام کرے، محنت کرے جس طرح ہماری اداکارائیں کرتی ہیں اس کے بعد انہیں پاکستانی برانڈ کا ایمبیسیڈر مقرر کیا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here