اظفر رحمان فلم ’چھلاوا‘ سے متعلق بول پڑے

0
101

لاہور:

فلم ’چھلاوا‘ میں مہوش حیات کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنے والے معروف اداکار اظفر رحمان فلم سے متعلق بول پڑے۔

اداکار اظفر رحمان نے ایک ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں بتایا کہ فلم ’چھلاوا‘ لڑکا ،لڑکی اور ظالم سماج پر مبنی ایک رومانوی کہانی سے بھرپور فلم ہے۔ فلم میں یہ دکھایا گیا ہے کہ کس طرح یہ جوڑی جدو جہد کرکے اپنی فیملی کو شادی کے لئے مناتے ہیں۔

اظفر رحمان نے بتایا کہ اس فلم میں موسیقی ، تفریح، طنز و مزاح اور رقص سارے ہی تڑکے ہیں۔جب کہ فلم میں میرا کردار میری اصلی زندگی سے قریب تر ہوں یعنی فلم میں سمیر ایک پر جوش اور جذباتی انسان ہے۔ اگر وہ خوش ہے تو وہ خوش رہے گا اور اگر وہ دکھی ہے تو یہ بُری طرح جھگڑا لو ہو جاتا ہے۔ میرا یہ کردار بہت سی شخصیت پر مشتمل ہے۔ اور اس کردار کو ادا کرنے میں میرا بہت اچھا وقت گزرا۔

 

واضح رہے کہ وجاہت رؤف کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’چھلاوا‘ میں نامور اداکارہ مہوش حیات اور اظفر رحمان مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ فلم رواں سال عید الفطر پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here