آصف علی کمزورانگریزی کی وجہ سے مشکل میں پھنس گئے

0
486

کیریبئن پریمیئر لیگ میں مین آف دی میچ آصف علی کو اختتامی تقریب میں بات چیت کیلیے بلایا گیا تو نیپالی اسٹار  سندیپ لامی چینے نے ترجمان کے فرائض سرانجام دیے۔

پاکستانی کرکٹر آصف علی نے جمیکا تلاواز کی نمائندگی کرتے ہوئے سینٹ لوسیا زوکس کیخلاف 27 گیندوں پر 47 رنز کی اننگز کھیلی تھی، مین آف دی میچ ایوارڈ وصول کرنے کے موقع پر انگریزی بولنے میں مشکل کے پیش نظر سندیپ لامی چینے مدد کو آئے، اردو زبان سے بھی اچھی طرح آشنا سندیپ لامی چینے نے بخوبی ترجمان کا کردار نبھایا، سوشل میڈیا پر ان کی اس سپرٹ کو بہت سراہا جا رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here