پی سی بی نے غیر روایتی سلیکشن کمیٹی کا عندیہ دے دیا

0
320

لاہور:

پی سی بی نے غیر روایتی سلیکشن کمیٹی کا عندیہ دے دیا۔

سرکاری ٹی وی کو ایک انٹرویو میں پی سی بی کے ایم ڈی وسیم خان نے کہاکہ نئے چیف سلیکٹر کا حتمی فیصلہ چیئرمین کی صوابدید ہے،اس حوالے سے سفارشات دی جا سکتی ہیں،ایک بات طے ہے کہ سلیکشن کمیٹی کی ترتیب معمول سے ہٹ کر ہوسکتی ہے۔

وسیم خان نے کہا کہ ضروری نہیں کہ صرف4افراد ملکی کرکٹ سے ٹیلنٹ تلاش کرنے کی ذمہ داری اٹھائیں، اس ضمن میں ایک تجویز یہ بھی زیر غور ہے کہ نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر کے تحت تشکیل پانے والے6صوبائی ٹیموں کے کوچز کو معاونت کا موقع فراہم کیا جائے، ان سے کہا جا سکتا ہے کہ حریف ٹیموں پر رپورٹس لکھیں تاکہ چیف سلیکٹر کو علم ہوکہ کن باصلاحیت کھلاڑیوں کو ریڈار میں رکھنا چاہیے۔

 

انھوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کے مستقبل کے حوالے سے مشکل فیصلوں کی ذمہ داری کرکٹ کمیٹی پر ہے، اس معاملے میں کوئی جلد بازی نہیں کریں گے،ہمارے فیصلے غیرجانبدارانہ ہوں گے، دیکھنا ہوگا کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا ملک میں بہتر متبادل موجود ہے یا نہیں، اس عہدے کیلیے باہر سے کسی کو لانا ہے یا ان کی خدمات ہی برقرار رکھی جائیں،اگر کوئی موزوں امیدوار ملک میں نہیں تو باہر سے کس کو لیا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here