پشتو اور اردو کے معروف گلوکاروں کے 12 ملی نغموں پر مبنی البم تیار

0
201

پشاور:

خیبر پختونخوا کے معروف گلوکاروں نے پشتو اور اردو کے ملی نغموں پر مبنی البم امن اور دوطن مینہ پیش کردیا۔

اس حوالے سے باقاعدہ تقریب رونمائی پشاور پریس کلب میں ہوئی جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی تھے۔ اس موقع پر ملی نغموں کے گلوکار ثناء تاجک، ہمایوں خان، بختیار خٹک، کرن خان اور زیک آفریدی نے بھی شرکت کی۔

 

پچاس لاکھ روپے کی لاگت سے بنائے گئے ملی نغموں پر مبنی البم میں لیلی خان اور نصیر آفریدی نے آواز کا جادو جگایا ہے۔ معروف پشتو گلوکار بختیارخٹک نے ایکسپریس کو بتایا کہ محکمہ ثقافت اور صوبائی حکومت کے تعاون سے پچاس لاکھ کی خطیر رقم سے 12 گانے صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف قبائلی اضلاع خیبر، وزیرستان  اور سوات کے خوبصورت مقامات پر فلم بند کئے گئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here