کراچی میں بارشوں سے نقصانات، اداروں کی ناقص کارکردگی کیخلاف درخواست داٸر

0
283

کراچی:

کراچی میں بارشوں سے نقصانات اور متعلقہ اداروں کی ناقص کارکردگی کے خلاف سندھ ہاٸی کورٹ میں درخواست داٸر کردی گئی۔

درخواست گزار نے حکومت سندھ، کے ایم سی، ڈی ایم سیز اور کنٹونمنٹ بورڈز کو فریق بناتے ہوئے کہا کہ طوفانی بارش کے باوجود ادارے متحرک نہیں ہوٸے، اداروں کا آپس میں کوٸی رابطہ نہیں تھا جس کے باعث لوگوں کا زیادہ نقصان ہوا، ڈی ایم سی ساؤتھ اور کنٹونمنٹ کے جھگڑے کے باعث سندھ ہاٸیکورٹ میں کٸی روز پانی کھڑا رہا اور درجنوں گاڑیاں ڈوبی رہیں۔

درخواست میں کہا گیا کہ اداروں کی ناقص کارکردگی کے باعث پورا شہر تالاب کی شکل اختیار کرگیا، بارشوں سے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ گٸیں، بارشوں کا پانی گلیوں اور گھروں سے اب تک نہیں نکالا جاسکا۔

 

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت عالیہ متعلقہ حکام کی ناقص کارکردگی کا نوٹس لے، شہریوں کے نقصان کا ازالا کرنے کا حکم دیا جاٸے اور ذمہ داروں کےخلاف کاررواٸی کی جاٸے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here