اداکار فیروز خان نے ٹک ٹاک کو کینسر قرار دے دیا، پابندی کا مطالبہ

0
484

کراچی:

پاکستانی ٹی وی ڈراموں کے اداکار فیروز خان نے وڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی کا مطالبہ کر دیا۔

معروف فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین المعروف ’ایچ ایس وائے‘ کے آن لائن شو میں اداکار فیروز خان نے بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے انڈسٹری سے وابستہ مختلف موضوعات پر گفتگو کی تاہم اس دوران انہوں نے ٹک ٹاک پر مکمل پابندی عائد کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

فیروز خان کی اسی شو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں اُن سے شو کے میزبان نے سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ اُن کا ٹک ٹاک کے حوالے سے کیا خیال ہے جس پر اداکار نے ٹک ٹاک کو کینسر قرار دیتے ہوئے کہا کہ کچھ روز قبل میرے دوست نے ایک ویڈیو دکھائی جس میں ایک بچہ ٹرین کے پاس سے چہل قدمی کرتے ہوئے جا رہا ہے حتیٰ کہ وہ پٹڑی پر بھی نہیں تھا لیکن اسے اپنے اور ٹرین کے درمیان فاصلے کا اندازہ نہیں ہوا جس کی وجہ سے وہ لڑکا ٹرین سے ٹکراگیا تھا۔

 

اداکار نے یہ بھی کہا کہ میرے خیال میں ٹک ٹاک کینسر ہے اور اگر لوگوں کو اس سے پیسہ بھی بنانے کو مل رہا ہے تو وہ عارضی طور پر ہے کیوں کہ اس پر کسی دن بھی پابندی عائد ہو جائے گی۔ بلکہ میں تو یہی کہوں گا کہ حکومت پاکستان کو اس پر فوری ایکشن لینا چاہئے تاکہ اس پر پابندی عائد ہو سکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here