کراچی:
اداکارہ حرا مانی کا کہنا ہے کہ وہ اداکاری سے قبل بیوٹی پارلر میں مہندی لگانے کا کام کرتی تھیں۔
حرا مانی نے ویب ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں اپنی زندگی کے پہلے کام سے متعلق انکشاف کیا کہ میں نے اداکاری شروع کرنے سے قبل سب سے پہلی نوکری بینک میں کی لیکن اس سے بھی قبل میں ایک بیوٹی پارلر میں خواتین کو مہندی لگانے کا کام کرتی تھی۔
حرا نے یہ بھی کہا کہ مجھے چاند رات میں مہندی لگانے کے 1500 سے 2000 روپے ملا کرتے تھے جس سے میں فوری طور پر مارکیٹ جا کر چوڑیاں خریدلیا کرتی تھی۔ مجھے آج بھی اپنے اس کام پر فخر ہے لیکن جب بینک کی نوکری کی تو وہاں مجھے 12 ہزار روپے ملا کرتے تھے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ جہاں تک آڈیشن کی بات ہے تو میں نے اداکاری کے لیے کبھی آڈیشن نہیں دیا اور سچ تو یہ بھی ہے کہ مجھ سے آڈیشن میں کچھ بھی نہیں ہوتا، میری خوش نصیبی سمجھیں کہ آڈیشن کا معاملہ کبھی میرے حصے میں نہیں آیا۔
اداکارہ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کی پہلی مداح میری اداکاری کی نہیں بلکہ میری آواز کی دیوانی تھی کیوں کہ کالج کے دور فنکشن میں گیت گایا کرتی تھی ایک روز ایک لڑکی میرے پاس آئی اور مجھے کہنے لگی کہ وہ اسے میری آواز بہت پسند ہے۔