مرلی دھرن پر بننے والی فلم کے ڈائریکٹر کوجان سے مارنے کی دھمکیاں

0
99

چنئی:

سابق سری لنکن اسپنر مرلی دھرن پر بننے والی فلم ’800‘ کے ڈائریکٹر سینو راماسوامی کو بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے لگیں۔

مرلی دھرن پر بننے والی فلم ’800‘ کے ڈائریکٹر سینو راماسوامی کو بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے لگیں، انھوں نے اس حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ فوری طور پر اس کا نوٹس لیں۔

بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کے دوران راماسوامی نے کہا کہ معروف اداکار وجے سیتھو پاتھی کے فلم سے الگ ہونے پر میں نے غصے کا اظہار کیا تھا،اس کے بعد واٹس ایپ اور ایس ایم ایس کے ذریعے مجھے دھمکیاں دی گئیں،بعد میں میری اس معاملے پر سیتھوپاتھی سے بات ہوگئی تھی اور معاملہ ختم بھی ہوچکا ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here