ممبئی:
بھارتی انسداد منشیات کے ادارے نیشنل نارکوٹکس بیورو نے بالی ووڈ منشیات کیس میں دپیکا پڈوکون کو 24 ستمبر جب کہ سارہ علی خان اور شردھا کپور کو 26 ستمبر کو پیش ہونے کے لیے سمن جاری کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سشانت خودکشی کیس میں منشیات کا پہلو بھی سامنے آیا تھا جس پر پولیس نے معاملہ نیشنل نارکوٹکس بیورو کو بھیج دیا تھا۔ نیشنل نارکوٹکس بیورو نے منشیات ڈیلر سے رابطہ رکھنے پر آنجہانی سشانت کی گرل فرینڈ ریا چکروتی کو حراست میں لے لیا تھا۔
یہ خبر پڑھیں : کرن جوہر ڈرگ پارٹی منعقد کروانے پرمشکل میں پھنس گئے
ریا چکروتی اور ان کے بھائی کی واٹس ایپ چیٹس سے حاصل ہوننے والی معلومات سے اس معاملے کی دبیز پرتیں ایک ایک کرکے کھلتی چلی گئیں اور تفتیش کا دائرہ وسیع ہوتا گیا۔ تازہ پیشرفت میں دپیکا پڈوکون، سارہ علی خان اور شردھا کپور کو سمن بھیجوائے گئے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں : سشانت خودکشی کیس میں ڈرامائی موڑ، ریا چکروتی گرفتار
گزشتہ روز نیشنل نارکوٹکس بیورو نے دپیکا پڈوکان کی منیجر کرشمہ پرکاش کو سمن جاری کیا تھا اور امکان ظاہر کیا تھا کہ اداکارہ دپیکا کو بھی سمن جاری کیا جا سکتا ہے کہ کیوں کرشمہ کی منشیات سے متعلق چیٹ میں حرف ’’ ڈی‘‘ استعمال ہوا ہے جو دپیکا ہوسکتی ہیں۔
یہ خبر پڑھیں : سشانت خودکشی سے جڑے منشیات کیس میں دپیکا بھی شاملِ تفتیش
واضح رہے کہ نیشنل نارکوٹکس بیورو نے 8 ستمبر کو سشانت کی گرل فرینڈ ریا چکروتی کو 14 دن کے ریمانڈ پر حراست میں لیا تھا اور آج ان کی ضمانت کے حوالے سے سماعت ہونی تھی لیکن تیز طوفانی بارش کے باعث عدالتیں بند تھیں۔