عالمی ومقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی

0
115

کراچی:

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 21ڈالر کی کمی سے1900ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 400روپے اور 343 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

سونے کی قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 116100روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 99537روپے ہوگئی۔

 

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 2500روپے کم رہی ہے۔

تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 30روپے کے اضافے سے 1330اور دس گرام چاندی کی قیمت 25روپے 72پیسے کے اضافے سے1140روپے 26پیسے ہوگئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here