بزم ارباب سخن شکاگو کے زیراہتمام ایک عظیم الشان ادبی محفل اور عید ملن مشاعرہ کا انعقاد

0
269

شکاگو(پاکستان نیوز) بزم ارباب سخن شکاگو کے زیراہتمام ادبی محفل اور عید ملن مشاعرہ بروز ہفتہ13جون2020 رات9بجے منعقد کیا گیا۔ ڈاکٹر افضال الرحمن افسر کی تلاوت سے پروگرام کا آغاز ہوا۔ بعدازاں ڈاکٹر افضال الرحمن افسر نے جشن عیدالفطر ”مسلمانوں کی شوکت کا مظہر“ عیدالفطر تہوار کرونا کے ساتھ پر ایک تحقیقی مدلیل سلائیڈ شو پرسینٹ کیا جسے شرکاءمحفل نے سراہا اور پسند فرمایا۔ اسکے بعد ادبی محفل ہوئی جس میں مجتبیٰ حسین ایک مایہ نازشخصیت پر گفتگو اور اظہار خیال کیا گیا اس محفل میں غوثیہ سلطانہ پروفیسر مسرور قریشی اور ڈاکٹر توفیق انصاری احمد نے اپنے مضامین اور گفتگو پیش کی۔ عیدملن مشاعرہ کی صدارت نامور شاعر ہمہ جہت شخص اقراءفاﺅنڈیشن کے روح رواں ڈاکٹر عبیداللہ غازی صاحب نے فرمائی۔ جن شعراءنے شکاگو سے شرکت کی ان میں حامد امروہی، ڈاکٹر منیرالزماں منیر، ڈاکٹر توفیق انصاری احمد حشمت سہیل، غلام مصطفٰے انجم، شاہ نعیم الدین نعیمی، رشید شیخ، ساجد چودھری،انور علی رومی، عابد رشید، محبوب علی خان، غوثیہ سلطانہ، ڈاکٹر افضال الرحمن افسر، ولی الدین ولی، سیما عابدی۔ امریکہ کی دیگر ریاستوں سے ڈاکٹر تقی حیدر، محمد اسلم، عبیدالرحمن عارف، انڈیا سے ڈاکٹر احمد علی برقی اعظمی، عزیز بلگامی، شمشاد جلیل شاکر، ویجیہ ٹانک سنگانی عبدالرحمن سلیم پاکستان سے طاہر حنفی نے شرکت کی۔ ڈاکٹر افضال الرحمن افسر اور منتظمین ارباب سخن شکاگو کی انتھک محنت نے یہ ادبی اور شعری محفل کو کامیابی سے ہم کنار کیا۔ سلائیڈ شو ادبی محفل اور مشاعرے کی ترتیب تقاریر اور مشاعرہ اکرام کو بہت عمدگی کے ساتھZOOMپلیٹ فارم پر پیش کیا گیا۔ZOOMتکنیکی معاملات اور مشاعرہ کی نظامت خوش اسلوبی سے سنبھالا گیا۔ کرونا کی وبا کے باعث جہاں لائیو مشاعرے اور محفلیں منعقد کرنا ابھی ممکن نہیں ہے۔ارباب سخن شکاگو کے آن لائن پروگرام نے ادبی دنیا کو ایک معیاری پلیٹ فارم مہیا کیا ہے۔ ڈاکٹر احمد علی برقی اعظمی صاحب نے ارباب سخن شکاگو پر اپنی منظوم رودادی غزل بھی پیش کی۔ یہ ادبی محفل اور عید ملن مشاعرہARAFSARفیس بک پر براہ راست نشر کیا گیا۔ہزاروں کی تعداد میں ادب اور مشاعروں کے شائقین نے اس پروگرام کو دیکھا اور پسند کیا۔ارباب سخن شکاگو ہر ماہZoomپر اپنے ادبی پروگرام اور مشاعرے منعقد کیے جائیں گے۔ شرکت کے لئے ڈاکٹر افضال الرحمن آفسر سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here