فلپائن میں طوفان نے تباہی مچادی، ہلاکتیں 22 ہوگئیں

0
80

منیلا:

فلپائن میں طوفان نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعدد 22 ہوگئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن میں طوفان اور بارشوں سے کئی جزیروں میں معمولات زندگی درہم برہم ہوکر رہ گئے۔ طوفان میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 22 ہوگئی جب کہ 39 زخمی ہیں اور 5 افراد لاپتہ ہیں۔

اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، سب سے زیادہ نقصان دیہاتوں کو پہنچا جہاں ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئیں اور 7 لاکھ سے زائد افراد کو گھر بار چھوڑ کر ریلیف کیمپوں میں پناہ لینا پڑی ہے۔

 

مرکزی شاہراہیں زیر آب آنے کی وجہ سے دیہاتوں کا شہر سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے امدادی کاموں میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ ہیلی کاپٹرز اور فوج کو طلب کیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here