دنیا بھر میں پہلی مرتبہ ایک روز میں کورونا کے 5 لاکھ نئے کیسز

0
98

عالمی سطح پر صرف ایک روز میں 5 لاکھ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جو کہ وبا کی ابتدا سے اب تک کا عالمی ریکارڈ ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں کورونا کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے اور صرف 2 ہفتوں سے بھی کم مدت میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سب سے زیادہ نئے کیسز امریکا اور یورپی ممالک میں دیکھا گیا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 50 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہیں جب کہ اب تک 11 لاکھ سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔ عالمی سطح پر کورونا کیسز میں اضافے کے بعد کئی ممالک نے وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سخت اقدامات اٹھانا شروع کر دیئے ہیں۔

 

یہ خبر پڑھیں : کورونا کی دوسری لہر میں شدت آگئی، 24 گھنٹے میں 20 افراد جاں بحق

پاکستان میں بھی چند روز سے نئے کیسز میں اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ 24 گھںٹوں کے دوران ایک ہزار 78  نئے مریض سامنے آئے ہیں اور 20 مریض جان سے گئے۔ مجموعی طور پر پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ اور 32 ہزار ہوگئی ہے جب کہ تاحال ہلاکتوں کی تعداد 6 ہزار 795 ہوگئی.

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here