ملتان میں شہریوں نے پولیس موبائل چوری کرنے کی کوشش ناکام بنادی

0
412

ملتان:

شہریوں نے پولیس موبائل چوری کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے چور کو بھی پکڑ لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملتان کے سینٹرل جیل موڑ پر بہاؤالدین زکریا پولیس اسٹیشن کااہلکار موبائل چھوڑ کر چائے پی رہا تھا کہ ایک چور موبائل لے اڑا، شہریوں نے ممتاز آباد کے قریب پولیس کی گاڑی کو گھیر لیا، چور نے بوکھلاہٹ میں گاڑی شہریوں پر چڑھا دی۔ جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوئے جب کہ گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

حادثے کے بعد گاڑی بند ہونے پر شہریوں نے چور کو پکڑ کر اس کی درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔

 

بہاؤالدین زکریا پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او شاہ شمس علی گیلانی کا کہنا ہے کہ ملزم ایل ایل بی کا طالب علم اور ذہنی مریض ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here