دل کا دورہ پڑنے کے بعد گنگولی کی انجیوگرافی، طبیعت میں بہتری

0
108

کولکتہ:

سابق بھارتی کپتان اور کرکٹ بورڈ کے موجودہ صدر ساروگنگولی کو دل کا دورہ پڑنے پر اسپتال میں داخل ہونا پڑگیا۔

گذشتہ روز کولکتہ میں اپنے گھر کے قریب جمنازیم میں ہی ان کی دھڑکنیں بے ترتیب ہوئیں جبکہ سینے میں شدید درد اٹھا، جس پر انھیں فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا، پہلے ایمرجنسی میں رکھا گیا بعد ازاں انجیوگرافی کے بعد طبیعت سنبھلنے پر دوسرے وارڈ میں منتقل کردیا گیا۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ گنگولی فیملی میں دل کی تکلیف کی تاریخ موجود ہے، جس وقت انھیں اسپتال لایا گیا دل کی دھڑکن کم تھی مگر اب وہ کافی بہتر ہیں۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here