یوئیفا چیمپئنز لیگ، چیلسی نے اٹلیٹکو میڈرڈ کو ہرا دیا

0
171

لندن: (دنیا نیوز) فٹبال یوئیفا چیمپئنز لیگ پری کوارٹرز فائنل میں چیلسی نے اٹلیٹکو میڈرڈ کو ایک صفر سے ہرا دیا، فیصلہ کن گول گائروڈ نے اڑسٹھویں منٹ ایروبک سٹائل میں کیا۔

سپر سٹار لوئس سوآریز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔ الٹا پھڈے باز کھلاڑی کا حریف انٹونیو روڈیگر سے جھگڑا سامنے آ گیا۔

تفصیل کے مطابق انگلش سرزمین پر فٹبال مقابلے جاری ہیں۔ یوئیفا فٹبال چیمپئنز لیگ پری کوارٹرز فائنل میں اٹلیٹکو میڈرڈ کا چیلسی سے مقابلہ ہوا۔

کھیل کا آغاز جارحانہ انداز میں ہوا۔ تابڑ توڑ حملے تو جاری رہے لیکن پہلے ہاف تک کوئی گول نہ ہو سکا جس کے بعد میچ سنسنی خیز ہو گیا۔

اڑسٹھویں منٹ گائروڈ نے ایروبک سٹائل میں گول کر کے سب کو حیران کر دیا۔

ایک صفر کی برتری پر ٹاپ ٹیم اٹلیٹکو میڈرڈ کے کھلاڑی زیادہ جوشیلے ہو گئے۔ مایہ ناز بلکہ پھڈے باز کھلاڑی لوئس سوآریز کی حریف انٹونیو روڈیگر سے ٹکر ہوئی۔

دونوں کا آپس میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تو ساتھی کھلاڑیوں اور ریفریز نے بیچ بچاؤ کیا۔ ایک صفر کی ہار سے اٹلیٹکو میڈرڈ کا ٹاپ پوزیشن پر جانے کا خواب چکنا چور ہو گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here