ریلوے کا عید کے روز کرایوں میں 50 فیصد کمی کا اعلان

0
200

لاہور:

پاکستان ریلوے نے عید کے روز سفر کرنے والے مسافروں کو تمام ٹرینوں میں 50 فیصد رعایت دینے کا اعلان کردیا۔

پاکستان ریلوے نے مسافروں کے لئے اسپیشل عیدی کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت عید کے روز سفر کرنے والے مسافروں کو تمام ٹرینوں میں 50 فیصد رعایت حاصل ہوگی۔

پاکستان ریلوے نے عید الفطر کے موقع پر اعلان کردہ 5 اسپیشل ٹرینوں کا شیڈول بھی جاری کردیا ہے جس کی بکنگ کا آغاز 29 مئی سے ہوگا، ٹکٹ آن لائن اور ریزرویشن دفاتر سے حاصل کئے جا سکیں گے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here