شیخو پورہ:
ڈسٹرکٹ جیل میں قید متعدد قیدیوں میں ایڈز کے مرض کا انکشاف ہوا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ کے متعدد قیدیوں کو ایڈز کا مرض لاحق ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جیل انتظامیہ نے 9 قیدیوں میں ایڈز وائرس کی تصدیق بھی کر دی ہے تاہم جیل سپرٹنڈنٹ نے حقائق پر پردہ ڈالنے کے لیے میڈیا کو موقف دینے سے انکار کر دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قیدیوں میں ایڈز وائرس کی تصدیق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد منیر کے دورہ جیل کے دوران ہوئی جس پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے جیل میں قید تمام قیدیوں کی اسکریننگ کے احکامات جاری کر دئیے، جیل جا کر تمام قیدیوں کا طبی معائنہ اور ٹیسٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال کا عملہ کرے گا۔