عمران ہاشمی سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کے لیے بیتاب

0
124

ممبئی:

بھارتی اداکار عمران ہاشمی فلم ’ٹائیگر3‘ میں سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کے لیے بیتاب دھکائی دے رہے ہیں۔

بالی ووڈ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار عمران ہاشمی کو سلمان خان کی فلم ’ٹائیگر3‘ میں بطور ولن کاسٹ کیا گیا ہے تاہم ابھی تک دونوں جانب سے اس بات کی تصدیق نہیں کی جاسکی ہے، عمران ہاشمی کا کہنا ہے کہ وہ بلاک باسٹر فلم میں کام کرنا چاہتے ہیں لیکن ابھی وہ خود بھی اس بارے میں نہیں جانتے۔

ایک انٹریو میں بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی نے کہا کہ یقینی طور پر میں سلمان خان کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں، سلمان خان کے ساتھ کام کرنا ہمیشہ سے میرا خواب رہا ہے اور ایک دن یہ ضرور پورا ہوگا۔

دوسری جانب یاش راج فلمز کا کہنا ہے کہ عمران ہاشمی ولن کے رول کے لیے ایک دم فٹ ہیں اور اسی لیے انہیں ولن کا رول دیا گیا ہے تاہم ابھی تک اس حوالے سے نہ تو باقائدہ تصدیق کی گئی ہے اور نہ ہی اداکار نے ابھی تک کانٹریکٹ پر سائن کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here