میچ ختم ہونے سے قبل ہی شاہد آفریدی نے بھارتی ٹیم کو جیت کی مبارکباد دیدی

0
105

کراچی:

پاکستان کے سابق آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ ختم ہونے سے قبل ہی بھارتی ٹیم کو جیت کی مبارکباد دے دی۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری  ہے تاہم شاہد آفریدی نے جلد بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ ختم ہونے سے قبل ہی بھارتی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں میچ جیتنے پرمبارکباد کا پیغام دے دیا۔

ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے لکھا کہ بھارت کو آج کی  کامیابی مبارک ہو، بھارتی ٹیم  کے اس عروج تک پہنچنے کے پیچھے آئی پی ایل کا اہم کردار ہے، آئی پی ایل نے نہ صرف باصلاحیت  کھلاڑیوں کی شناخت کی بلکہ نوجوان کھلاڑیوں کو دباؤ میں کھیلنے کی تکنیک سے بھی آراستہ کیا۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here