اسلام آباد:
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام بینکوں کو اثاثوں کو ظاہرکرنے کی اسکیم سے مستفید ہونے والوں کوکیش نکلوانے کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اتوار کو ایف بی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق بینک دولت پاکستان نے تمام بینکوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ اثاثوں کو ظاہر کرنے کی اسکیم سے مستفید ہونے والوں کو کیش نکلوانے کی سہولت فراہم کی جائے۔