روس کا 64 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا، 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا خواہشمند

0
106

اسلام آباد:

روسی کمپنیوں نے پاکستان میں 10 ارب ڈالر مالیت کی سرمایہ کاری کی خواہش ظاہر کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور روس کے درمیان اقتصادی تعلقات کے نئے باب کا آغاز ہو رہا ہے، روس کا 64 رکنی اعلیٰ سطح وفد پاکستان پہنچ گیا اور روس نے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری اور باہمی تجارت کے فروغ میں دل چسپی ظاہر کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ روسی کمپنیوں نے پاکستان میں 10 ارب ڈالر تک سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا ہے، روسی کمپنی پاکستان اسٹیل میں 1 ارب ڈالر تک سرمایہ کاری کرسکتی ہے، کمپنی کراچی تا لاہور گیس پائپ لائن کے 2.5 ارب ڈالر مالیت کے منصوبے میں شمولیت کی بھی خواہاں ہے۔

 

روسی وفد سے کوئٹہ سے تفتان تک ریلوے لائن بچھانے اور ایوی ایشن کے شعبے میں بڑی سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال ہوگا، روس پاکستان کو جدید مسافر طیارے فراہم کرنے اور دفاعی ہیلی کاپٹرز کے شعبے میں تعاون کی پیش کش بھی کرے گا۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here