مشہور زمانہ بالی ووڈ فلم ’انداز اپنا اپنا ‘ کے سیکوئل کی تیاریاں

0
768

ممبئی:

بالی ووڈ سلطان سلمان خان اور مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی شہرہ آفاق فلم ’انداز اپنا اپنا‘ کا سیکوئل بنانے کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔

سال 1994ء میں ریلیز ہونے والی سلمان خان اور عامر خان کی طنز و مزاح سے بھرپور فلم ’انداز اپنا اپنا‘ کے مصنف دلیپ شکلا نے میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ میں فلم کے سیکوئل کا اسکرپٹ لکھ رہا ہوں لیکن اب میرے لیے اس فلم کا سیکوئل لکھنا آسان نہیں کیوں کہ جس طرح کی وہ فلم تھی اور جو اس کی مقبولیت تھی اسے مدنظر رکھتے ہوئے اس سیکوئل کو مزید دلچسپ بنانا ہوگا۔

 

اس سیکوئل میں سلمان اور عامر کی شمولیت کے سوال پر مصنف نے بتایا کہ یہ سیکوئل سلمان خان اور عامر کے بغیر نامکمل ہوگا اس لیے اُن کی موجودگی اہم ہے جب کہ اس بار ان دونوں اداکاروں کے ساتھ مزید تین اداکار بھی اس فلم میں اہم کردار ادا کریں گے۔

دوسری جانب یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اس سیکوئل میں رنویر سنگھ، ورون دھون،عالیہ بھٹ اور کریتی سنن کو بھی شامل کیے جانے پر غور کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ 1994ء میں راج سنتوشی کی ہدایت کاری میں ریلیز ہونے والی فلم ’انداز اپنا اپنا‘ میں عامر خان، سلمان خان ، کرشمہ کپور اور روینہ ٹنڈن نے مرکزی ادا کیے تھے جب کہ اس فلم میں پریش راول اور شکتی کپور کی لاجواب اداکاری اور کامیڈی آج بھی شائقین کے ذہنوں میں تازہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here