بسمہ تعالی :- حکمت کے 14 موتی!!!

0
309
Dr-sakhawat-hussain-sindralvi
ڈاکٹر سخاوت حسین سندرالوی

دو اماموں کے درمیان نصیحت آموز مکالمہ
1:- حضرت امام علی : *راہ راست* کیا ہے؟
حضرت امام حسن : برائی کو *بھلائی کے ذریعہ* دور کرنا
2:- حضرت امام علی : *شرافت* کیا ہے؟
حضرت امام حسن : *خاندان کو جوڑ کر رکھنا* اور *ناپسندیدہ حالات کو برداشت* کرنا۔ 3:- حضرت امام علی : *سخاوت* کیا ہے؟
حضرت امام حسن : *فراخی اور تنگ دستی* دونوں حالتوں میں *خرچ* کرنا۔ 4:- حضرت امام علی : *کمینگی* کیا ہے؟ حضرت امام حسن : *مال* کو بچانے کے لئے *عزت گنوا* بیٹھنا
5:- حضرت امام علی : *بزدلی* کیا ہے؟ حضرت امام حسن : *دوست کو بہادری* دکھانا اور *دشمن سے ڈرتے* رہنا
6:- حضرت امام علی : *مالداری* کیا ہے؟
حضرت امام حسن : اللہ تعالی کی تقسیم پر *راضی رہنا*، خواہ مال تھوڑا ہی کیوں نہ ہو
7:- حضرت امام علی : *بردباری* کیا ہے؟
حضرت امام حسن : *غصے کو پی* جانا اور *نفس پر قابو* رکھنا۔ 8:- حضرت امام علی : *بے وقوفی* کیا ہے؟
حضرت امام حسن : *عزت دار لوگوں سے جھگڑا* کرنا
9:- حضرت امام علی : *ذلت* کیا ہے؟
حضرت امام حسن : *مصیبت کے وقت جزع فزع* کرنا۔ 10:- حضرت امام علی : *تکلیف دہ* چیز کیا ہے؟ حضرت امام حسن : لایعنی اور *فضول کلام میں مشغول* ہونا
11:- حضرت امام علی : *بزرگی* کیا ہے؟
حضرت امام حسن : لوگوں کے *جرمانے ادا کرنا* اور *مجرم کو معاف* کرنا
12:- حضرت امام علی : *سرداری* کس چیز کا نام ہے؟ حضرت امام حسن : اچھے کام کرنا اور *برے امور ترک* کر دینا
13:- حضرت امام علی : *نادانی* کیا ہے؟ حضرت امام حسن : *کمینے لوگوں کی اتباع* کرنا اور *سرکش لوگوں سے محبت* کرنا۔ 14:- حضرت امام علی : *غفلت* کیا ہے؟
حضرت امام حسن : *مسجد سے تعلق ختم* کر لینا اور *اہل فساد کی اطاعت* کرنا
حلی الولیا:/، المعجم الکبیر:
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here