عملیات کی دنیا اور یہ شوق ایسا ہے جس کو لگا وہ بس اس کا ہی ہوگیا اس میں کچھ ایسا روحانی سرور اور سکون ہے جو انسان کو اپنی طرف مائل کرتا ہے ۔ انسان برسوں سے ماوراء علوم اور کھوجی طبعیت کے باعث کء طرح کی مشکلات کو عبور کرتا اور اپنے راستے کیلئے جدوجہد کرتا ہی ملا لیکن ایسا بے صبرا کہ اس کو ہر کام فوری اور نتیجہ جلد بھی چاہئیے ہر چند زندگی کے کچھ ایسے چشم دید واقعات اس علم کی کھوج اور حصول کی جانب لائے کہ تب سے آج تک ایک لا متناہی سفر ہے جو جاری ہے اور تا حیات جاری رہے گا ۔دیگر اراکین بزم روحانی کی طرح میرا بھی زاتی تجربہ اتنا اچھا نہیں رہا جس کو بیان کیا جائے سب لوگ سمجھ رہے ہونگے جو کہنا چاھ رہا ہوں لیکن دنیا میں چند ایسی شخصیات ملیں جس میں صاحبان علم بھی موجود تھے اور اعمال بھی شیئر کرتے ہیں اور رہنماء بھی دیتے ہیں جو آج تک نہ مل سکی تھی اب تو درست طرح یاد بھی نہیں رہا کہ حروف صوامت کی زکات دی تھی اور تین سال لگاتار زکات و مداومت کے باوجود عمل جب کیا تو اس کا اثر ظاہر نہ ہوا خیر اس وجہ سے بڑی پریشانی ہوء اور گورنمنٹ جاب تک چلی گئی اس وقت ایک صاحب سے رابطہ میں تھا ان کے مطابق عمل رجعت کی وجہ سے نحوست کا شکار ہوا جبکہ صحت کے حوالے سے بھی کچھ خدشات ظاہر ہوئے تنگ آکر توبہ کی اور بہت سے ورد جیسے بسم اللہ ، حروف صوامت اور دیگر دعائیں جو مجھے مرحوم رئیس قادری صاحب نے بتاء تھیں وہ ترک کردیں انکا انتقال ہوچکا تھا اور ڈاکٹر حسن سے فون پر رابطہ تھا صدقہ کا بکرا دیا کچھ پریشانی کم ہوء لیکن طبعیت عجیب اچاٹ اور دل پژمردہ سا کسی کام میں نہ لگے اللہ کا کرنا یہ ہوا کہ ایک دوست نے کہا کہ قرآن گروپ جوائن کرلو پہلے انکار کیا جب دوبارہ پوچھا صرف ایک سپارہ پڑھنا ہوگا ہر ہفتہ حامی بھر لی آج قریبا دو سال سے کچھ زیادہ ہوگئے ہیں تلاوت کو زندگی کا حصہ بنالیا ہے لیکن تلاوت کلام پاک کا اتنا اثر ہوا کہ وہ پریشانیاں جو اس وقت شدید تھیں اور کمر کے درد کی وجہ سے وہیل چیئر پر آچکا تھا معزوری کی حد تک دو ماہ میں وہ ٹھیک ہوا پھر آہستہ آہستہ حالات بہتر ہوتے گئے ایسا لگا کہ کوء بوجھ سا تھا جو اتر گیا عرصہ دراز کے بعد ایک صاحب علم صاحب کا عمل حرف ص کیا تو لگا جیسے جسمانی طاقت میں اضافہ ہوا ہو اور انکا ایک خانہ کا نقش زبان بندی کیا جس نے فوری اثر کیا اب یہ استادوں کی قابلیت اور مجرب اعمال بھی ہیں لیکن جو نحوستیں یا رجعتیں تھیں وہ کس طرح دور ہوئیں صدقات اور تلاوت کلام پاک کے زریعے چند روز قبل ایک پروگرام دیکھا تھا ایک شخص کا معزور بچہ بولنے لگا وہ آدمی کلام پاک کے اوراق کو اٹھاتا ان کو پاک کرتا اور صاف جگہ بڑھا دیتا اس کی برکت سے ناممکن کام ممکن بن گیا تو اچانک خیال آیا کاظم میاں تمہارے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا ہے ۔
آپ تمام ا راکین کچھ وقت نکال کر تلاوت کلام پاک کریں اور پھر اس کی برکات ملاحظہ فرمائیں زندگی بدل جائیگی ۔ سبحان اللہ
کیونکہ مختلف روحانی فورمز پر پڑھ چکا ہوں بہت سے صاحبان علم کی رائے ہے کہ حروف صوامت رجعت نہیں کرتے اور انکے اعمال فوری اثر کرتے ہیں میں انکی رائے کا احترام کرتا ہوں اگر میرا زاتی تجربہ کی رائے معلوم کرنا چاہیں تو میں اپنے ہر جاننے والے کو منع کرتا ہوں کچھ بھی کرلو عملیات میں حروف صوامت نہ کرنا کیونکہ میں اس کو جھیل چکا ہوں اور نہ عمل جاری ہوا اور نہ ہی اس کا فائدہ ہوا بلکہ الٹا نقصان ہوا جس سے میں کوء چھ سال سخت پریشان رہا مالی اور گھریلو مسائل بھی ہوئے اور صحت کے بھی ۔
اللہ آپ سب کو کامیاب و کامران فرمائے اور مرادیں پوری ہوں ۔ آمین
٭٭٭