”دلوں پر عمران کا راج”

0
40
سردار محمد نصراللہ

قارئین وطن ! سچی بات تو یہ ہے کہ ابھی تک کسی کو یقین نہیں ہے کہ الیکشن ہوں گے بھی یا نہیں لیکن فرض کر لیتے ہیں کہ روز بعد بیرونی آقائوں کو خوش کرنے کے لئے جن کے ہاتھوں میں ہماری سانسیں مقید ہیں انتخابات منعقد کر وا دیتے ہیں جس کا کوئی حاصل وصول نہیں ہوگا،نہ صرف پاکستان کے22 کروڑ عوام کو پتا ہے بلکہ پوری دنیا کو اس کا علم ہے کہ ایک شخص جس کا نام عمران خان ہے سے سب خائف ہیں حتیٰ کہ اس کے ہاتھ پائوں دونوں باند رکھے ہیں، ہماری سرکار کو اتنا خوف ہے کہ اس کا ورچوئیل جلسہ بھی انٹرنیٹ کو بریک لگا کر ناکام کرنے کی کوشش کی ہے – نہ جلسہ نہ جلوس نہ بینرز اور سب سے بڑا ظلم اس سے اور اس کی جماعت سے بلے کا نشان چھین لیا ہے اس کے باوجود عوام کے دلوں پر عمران کا راج ہے – جیسے جیسے الیکشن کا دن قریب آرہا ہے مختلف چینلوں پر عوامی رائے معلوم کی جا رہی ہے کڑے سے کڑے حلقہ میں بھی عمران یا پی ٹی آئی کا نام لیا جا رہا ہے لیکن جوں ہے کے جرنل عاصم منیر، چیف جسٹس قاضی فائیز عیسی اور راجہ سکندر کے کانوں پر نہیں رینگ رہی ہے کہ کل ان کو بھی کسی کے سامنے جواب دینا ہے ان کی برہنہ سہولت کاری کے باوجود نواز شریف کے پیر زمین پر نہیں ٹک رہے نہ جلسہ ہو رہا ہے نہ کوئی کارنر میٹنگ ایسے لگتا ہے جیسے ان کے گھروں میں ہو کا عالم ہے ۔
قارئین وطن ! میں کچھ سمجھ داروں کی محفل میں بیٹھنا ہوا تھا کہ ایک واقف حال بتا رہا تھا کہ نواز شریف کو کسی اسٹار نے کہا کہ میاں صاحب ہماری رپوٹیں بتا رہی ہیں کہ آپ کو / سیٹوں سے زیادہ کچھ نہیں مل رہا ہے اور ہم الیکشن والے دن بھی کچھ نہیں کر سکتے لہازا آپ خود فیصلہ کر لیں کہ آپ نے کیا کرنا ہے اور یہ بات سن کر نواز الیکشن سے بد دل ہو گیا ہے اور اس نے جلسے اور ریلیوں سے توبہ کر لی ہے – اسٹار صاحب نے مزید کہا کہ ہم یہی کر سکتے ہیں کہ الیکشن رزلٹ رکوا سکتے ہیں لیکن یہ سوچ لیں کے عوامی آوٹ کم کسی سے بھی نہں سنبھالا جائے گا اسٹار صاحب کی اس گفتگو نے دونوں باپ بیٹی کے جہاں حوصلہ پست کئے ہیں وہیں پر الیکشن کے ماحول کو بھی سرد کر دیا ہے۔
قارئین وطن ! جہاں نام نہاد الیکشن کو دن رہ گئے ہیں ووٹوں کے سوداگر نوٹوں کی بو ریاں کھولے ووٹ خریدنے کے لئے میدان میں اتر آئیں ہیں میرے حقلہ میں استحکام پاکستان پارٹی کے چیف منسٹر کے خیالی امید وار عبدالعلیم خان نے پانچ ہزار ایک ووٹ کی قیمت لگائی ہے اور دس ووٹوں کی قیمت ہنڈا موٹر سائیکل رکھی ہے کے الیکشن میں بھی موصوف یہی رشوت بانٹ رہے تھے اور یہ حال سب خان کے مخالفوں کا ہے نواز شریف اور مریم صفدر نے اپنی ہار کو جیت میں بدلنے کے لئے لوٹی ہوئی دولت سے بھری تجوریاں کھول کر بھیٹے ہیں لیکن لگتا ہے کہ شکست ان کا مقدر ہے- اللہ بڑی شان والا ہے کہ جب اس نے جرنل جیلانی کے دل میں پیار ڈالا اور اس سے اس ڈیول کو بے بی فیس سمجھ کر ہم پر مسلط کروایااور دال گیرہ چوک سے اٹھ کر یہ اپنے آپ کو تخت لاہور کا جہانگیر سمجھنے لگا اور آج یہ عالم ہے کہ جالندھری پٹھانوں میں پلا بچہ عمران خان نیازی نے نواز جہانگیری کو اپنے ہی شہر میں محبوس کر دیا ہے اور انہوں نے اپنے سہولت کاروں کو پھر پکارنا شروع کر دیا ہے کہ بچا بچا کہ یہ قیدی ہونے کے باوجود ہم پر غررا رہا ہے ۔
قارئین وطن ! میری جماعت پاکستان کونسل مسلم لیگ جس کے لئے میں پاکستان آیا تھا کہ اپنے صدر چوہدری نعیم حسین چھٹہ کی بطور چئیرمین اور وائیس چئیرمین اختر حسین چوہدری اور دوسرے رفقا کا الیکشن میں ہاتھ بٹاں لیکن سچی بات ہے کہ زمینی حکائیق عمران خان نیازی کے سامنے کسی کو کھڑا نہیں ہونے دے رہے جہاں نواز شریف اور مولانا فضل ارحمان جیسے سرکاری بیساکھیوں کے باوجود کانپ رہے ہیں وہاں ہم ناتواں لوگوں کا کیا کام ہے – میں نے اپنے پارٹی ممبروں سے گزارش کی ہے کہ وقت کا تقاضا ہے کہ اگر پاکستان کو بچانا ہے تو عمران خان کا ساتھ دو – سب جانتے ہیں کہ جسٹس قاضی نے آئین کو روند ڈالا ہے لنڈن میں اپنے پڑوسی نواز شریف کو خوش کرنے کے لئے عمران خان سے اس کی جماعت کا نشان بلا چھین کر کروڑ پاکستانیوں کا خون کیا ہے اور ابھی بھی دل نہیں بھرا ہے اس کے آزاد امید واروں کو پابند سلاسل کرنے کی کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے- نواز شریف ، زرداری اور استعمار کے گلو بندوں ایم کیو ایم کے الطاف حسین سے انسانیت کا معیار سیکھو کہ دشمن جب پنجئہ استبداد میں گھرا ہو تو مارا نہیں کرتے الطاف حسین میں تمھاری عظمت کو سلام کرتا ہوں کہ تم نے اس کڑے وقت میں جبرا قیدی کا ساتھ دے کر کم ظرفوں کو دوستی اور دشمنی کا فرق بتایا زندہ باد-
قارئین وطن ! آو میرے کروڑ بہنوں، بھائیوں ، بزرگوں میرے بچوں اللہ کے حضور گڑگڑا کر اجتماعی دعا مانگیں کہ پاکستان کی سلامتی کے لئے جرنل عاصم منیر کے دل میں رحم کی کرن چمکا دے کہ عمران خان اور اس کی پارٹی کی لگزشوں کو معاف کر دے کہ تو جانتا ہے کہ میرے جناح ہائوس کو کس نے نظر آتش کرنے کی سازش کی ہے ،تاریخ بڑی ظالم شے ہے ،نسلوں تک پیچھا نہیں چھوڑتی ، فروری کے انتخاب کو صاف اور شفاف اور ٹرانسپیرنٹ بنانے کے لئے عمران خان کی جماعت پر سے نا حق پابندیاں اٹھا دیں پوری قوم آپ کی مشکور ہو گی اور پاک فوج کی عظمت کو اور چار چاند لگیں گے پاک فوج زندہ باد پاکستان زندہ باد-
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here